دنیا کی5امیر ترین خواتین کون؟

برطانوی میڈیا کے مطابق معروف کاسمیٹکس کمپنی کی مالک 65سالہ فرونسواز بیٹنکورٹ مائیرز دنیا کی امیر ترین خاتون ہیں جن کے اثاثوں کی انچاس اعشاریہ تین ارب امریکی ڈالرز ہے،،،، دنیا کی دوسری امیر ترین خاتون انہتر سالہ ایلس والٹن ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت چوالیس اعشاریہ چار ارب امریکی ڈالرہے
رپورٹ کے مطابق دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون مکینزی کے اثاثوں کی مالیت 35.6ارب امریکی ڈالرز کے لگ بھگ ہے جبکہ چوتھی امیر ترین خاتون جیکلین مارز ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 23.9 ارب امریکی ڈالر ہے،،اناسی سالہ جیکلن دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کی ایک تہائی مالکن ہیں جو ان کے دادا فرینک نے 1911 میں بنائی تھی۔
دنیا کی پانچویں امیر ترین خاتون یان ھوئیان ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت22.1ارب امریکی ڈالرز ہے ،انہیں چین کی سب سے امیر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے،27 سالہ یان چین کی بہت بڑی ریئل اسٹیٹ کمپنی میں اکثریتی حصے کی مالکن ہیں اور انہیں کمپنی کا ستاون فیصد حصہ اپنے والد سے 2016 میں وراثت میں ملا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.