ورلڈ کپ2019،بڑے ایونٹ کیلئےبڑی پلاننگ

کرکٹ کےبڑے معرکے کیلئے بڑی تیاریاں جاری ہیں،،،پاکستانی ٹیم کے امتحان سے پہلے بنا ہوا ہے سلیکشن کمیٹی کا امتحان،15ر کنی ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائےگا۔23ممکنہ کھلاڑی 15 اپریل سے فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔کھلاڑیوں کی فٹنس اپنی جگہ لیکن پرفارمنس بھی ہےضروری،،،محمد عامرجو چیمپئنز ٹرافی فائنل میں تودھوم مچا چکے ہیں لیکن ان کی حالیہ فارمنس سلیکٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔
پی سی بی 17 سے اٹھارہ کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجے گاجن میں یاسر شاہ ،جنید خان،محمد نواز،شان مسعود اور محمد عباس کی شمولیت کے امکانات بہت کم ہیں لیکن کچھ عرصے تک اولین چوائس سمجھے جانے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر پر بھی سب کا اتفاق نہیں ہو پا رہا،ڈیڑھ برس سال سے عامر کی فارم پریشانی کا باعث ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.