امریکی وزیرداخلہ کرسجن نیلسن نےعہدہ چھوڑ دیا

جین نیلسن نے اپنا استعفیٰ امریکی صدر کو بھجوایا جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے منظور کرلیااور ان کی جگہ کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے کمشنر کیون مک الینن کو قائم مقام وزیرداخلہ مقرر کردیا۔ کرسجن نیلسن کے مستعفی ہونے کا اعلان امریکی صدر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
کرسٹ جین نیلسن نے جنوری 2017 میں ٹرمپ انتظامیہ میں شمولیت اختیار کی اور جان کیلی کی جگہ وزیرداخلہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ اس دوران انہیں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کے مخالفین کا شدید سامنا رہا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکن بارڈر سے تارکین وطن کے امریکا داخلے پر کرسٹ جین نیلسن کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے ۔
اپنےاستعفےمیں بھی کرسٹ جین نیلسن نےاس متنازعہ امیگریشن پالیسی کا ذکر کرتے ہوئےامید ظاہرکی کہ نئےسیکرٹری کوامریکی بارڈرز کو محفوظ بنانے کیلئے کانگریس اور عدلیہ کی بھرپورحمایت حاصل ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.