کراچی میں اساتذہ کے احتجاج کا دوسرا روز

سندھ بھر کے اساتذہ نے گزشتہ روز کراچی میں اساتذہ کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج ،شیلنگ اور گرفتاریوں کے خلاف آج سے صوبے بھر میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہےجبکہ کراچی میں میٹرک امتحانات پھر تاخیرکا شکار ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اساتذہ نے اس کے بائیکاٹ کی بھی دھمکی دے دی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے اساتذہ پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کا نوٹس لینے کے بعد سندھ حکومت نے اساتذہ کو منانے کی کوششیں شروع کر دیں اور اساتذہ کی گروپ انشورنس اور پروموشن کے لیے وقت مانگ لیا۔
گزشتہ روز اساتذہ کے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کو پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے ناکام بنا دیا تھا۔ اس ہنگامہ آرائی میں ایک درجن سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے 13 اساتذہ کو حراست میں لے لیاجنہیں بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پررہا کردیاگیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.