خواجہ سراؤں پرتشدد،وڈیووائرل ہونے پرتھانیدارمعطل

گزشتہ ہفتےماڑی پورتھانے کی حدود ہاکس بے کے ایک ہٹ میں خواجہ سرا کی سالگرہ پارٹی پرپولیس نے چھاپہ مارکرخواجہ سراؤں کو تشدد کا نشانہ بنا یا تھا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے پر ڈی آئی جی جنوبی شرجیل کھرل نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ماڑی پور راجہ تنویرکو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
دوسری جانب معطل ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ہاکس بے کے ہٹ پرخواجہ سراؤں کی سالگرہ منائی جارہی تھی اورتیز آواز میں میوزک چلایا جا رہا تھاجبکہ پارٹی پر اعلیٰ افسران کی ہدایت پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ہٹ کے مالک کی جانب سے خواجہ سراؤں کے خلاف تھانے میں درخواست موجود ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.