شہباز کی بیرون ملک پرواز

مسلم لیگ (ن) کے صدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نجی ائیرلائن کیو آر621 سے لندن روانہ ہوئے۔روانگی کےموقع پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود شہریوں کی بڑی تعداد نے شہباز شریف کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ شہباز شریف نے اپنا اوراپنی اہلیہ نصرت شہباز کا برطانیہ کا ملٹی پل ویزا حاصل کیا تھا جب کہ انہوں نے اپنی والدہ اور اپنے 4 سٹاف ممبرز کے ویزے بھی لگوا لئے تھے۔ لندن میں اپنے مختصر قیام کے دوران وہ اپنے پوتے اور پوتی کی خیریت دریافت کریں گے اور اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے دورہ لندن کی تصدیق کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے میرے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے بیٹے کو شادی کے 20 سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے، نومولود بچی کا پیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا ہے، میں ان حالات میں لندن کا دورہ کرنے جا رہا ہوں تاکہ اپنی پوتی اور پوتے کو دیکھ سکوں اوراپنے طبی معائنہ کے بعد جلد وطن واپس لوٹ آؤں گا۔ اس سے قبل شہباز شریف ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث لندن نہیں جا سکے تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.