برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی اسلاموفوبیاکیخلاف پھٹ پڑیں

میرےخیال میں اسلاموفوبیا برطانوی تعصب کاایک تاریک پہلوہے،مسلم کمیونٹی اس وقت اپنےآپ کومحاصرےمیں تصورکررہی ہے،برطانیہ بھرکے مڈل کلاس مسلم گھرانوں میں شدومدسےاس موضوع پربات کی جارہی ہے،وہ لوگ جوسماجی طورپرمتحرک ہیں اوروہ لوگ جوسمت کاتعین کرسکتےہیں،اس بارےمیں بات کررہےہیں کہ کیاقیام کیلئےکوئی متبادل راستہ ہے،اوریہ بات بحیثیت قوم ہمارےلئےلمحہ فکریہ ہونی چاہیے، کہ اب اس طرح کی باتیں کی جاناشروع ہوگئی ہیں،یہ اس وجہ سےہےکہ مخالفانہ حالات محسوس کئےجارہےہیں،مجھےیادہےجب میں بڑی ہورہی تھی میرےوالدکہتےتھےمیں شمالی پنجاب میں ایک گھربنانےجارہاہوں ،اورمجھےسمجھ نہیں آتی تھی وہ کیاکہہ رہےہیں،اورمیری والدہ کہتی تھیں کہ اپنےایسےخوابوں کوبھول جائیں،لیکن حقیقت میں ہمیں پاکستان میں ایک گھرکی ضرورت ہے،کیونکہ جب ہمیں کہاجائےگاکہ یہ ملک چھوڑدوتو،توہمارےجانےکیلئےکوئی جگہ ہونی چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.