ہندومذہب چھوڑکراسلام قبول کرنیوالی گھوٹکی کی دونوں بہنیں بالغ قرار

ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والی گھوٹکی کی دو بہنوں کےکیس میں نیاموڑآگیا،روینا اور رینا کی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں لڑکیاں بالغ ہیں۔دونوں لڑکیوں کے بھائی کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا تھا کہ اس کی بہنیں کم عمر ہیں۔اسلام آباد کے پمز اسپتال کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کی ڈاکٹر ثانیہ نے دونوں لڑکیوں کی رپورٹ مرتب کی ۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق روینا کی عمر 19 سال 6 ماہ جبکہ رینا کی عمر 18 سال 6 ماہ ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں لڑکیوں کی عمر کا تعین ہڈی کے ایکسرے کے ذریعے کیا گیا،مزید تصدیق کے لیے ڈینٹل ایج ٹیسٹ کرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں بہنوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں دونوں بہنوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے زبردستی نہیں بلکہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.