آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی یوٹرن قابل مذمت،رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، آئی ایم ایف پیکیج کا مقصد پاک چین اقتصادی راہ داری سے دست برداری ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا جس نے عام آدمی کی کمر توڑدی ہے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کا قرضہ کئی گنا بڑھ گیا۔
میاں رضا ربانی نے کہا کہ امریکا کے وزیر خارجہ کہہ چکے ہیں کہ چین کے اتحادیوں کی امداد بند کی جائے۔ آئی ایم ایف پیکیج پاکستان میں بین الاقوامی سامراجی قوتوں کی مداخلت یقینی بنائے گا۔رضا ربانی نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے متعلق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو بریفنگ نہیں دی گئی، پارلیمنٹ قراداد منظور کرے کہ حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے کی پارلیمنٹ سے توثیق کرائے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.