کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کا مشن شروع

پاکستان بھارتی ناپاک عزائم دنیا کے سامنے رکھنے کیلئے متحرک ،،،نیویارک میں وزیراعظم سے کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کاٹھواری نے ملاقات کی۔ عمران خان نے فاروق کاٹھواری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین کی، فاروق کاٹھواری امریکی صدارتی کمیشن براے ایشیائی امریکیوں کے کمیشن کے ممبر رہ چکے ہیں۔عمران خان پیر کو امریکی صدر سے ملاقات کریں گے، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، وزیراعظم کی ٹرمپ سمیت کئی ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے۔، عالمی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے علاوہ پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی سمٹ سے خطاب بھی کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.