قدرتی آفات،،پاکستان کی ایران کو تعاون کی پیشکش

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایران کے عوام بدترین سیلاب سےمتاثر ہوئے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں اورہمدردیاں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں،،،وزیراعظم عمران خان نے ایران کی عوام کو پاکستان کی جانب سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی بھی کرائی
ایران میں تاریخ کے بدترین سیلاب سے 70 افراد جاں بحق، جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوگیے،،،ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس قدرت آفت کی وجہ سے 4 لاکھ سے زائدافراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ایران میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں نے 140 دریاؤں اور نہروں میں سیلابی کیفیت برپا کردی، سیلاب نے 13 صوبوں کو متاثر کیا اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.