ملتان سلطانزکا پی ایس ایل چیمپئن قرار دینے کا مطالبہ مسترد

0

پی سی بی نے مالی نقصان سے بچنے کیلیے ایونٹ مکمل کرنے کا ارادہ ظاہرکرتے ہوئے فرنچائزز پر واضح کیاکہ پی ایس ایل 5 کے چیمپئن کا فیصلہ میدان میں ہی ہوگا اور اس حوالے سے نومبر، دسمبر میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کرانے کی کوشش کی جائے گیٹیم مالکان اور نمائندوں سے میٹنگ میں بتایا گیا کہ اگر تین دن ملے تو اصل فارمیٹ کے تحت پلے آف ہوں گے،2 دن ملنے کی صورت میں سیمی فائنلز اور فائنل والا فارمیٹ اپنایا جائے گا تاہم اجلاس میں انعامی رقم کو کرونا وائرس سے جنگ کیلیے عطیہ کرنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا گیا۔ بعض شرکا نے اس حوالے سے کہا کہ اپنے پیسوں کو چیریٹی میں دینا یا خود رکھنا کھلاڑیوں کا استحقاق ہے۔اس موقع پر ملتان سلطانز نے پلیئنگ کنڈیشنز کو جواز قرار دیتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہونے کی بنیاد پرخود کو فاتح قرار دینے کا مطالبہ کیا جسے پی سی بی مسترد کردیا ۔کرونا وائرس کے سبب پی ایس ایل5کو ملتوی کر دیا گیا تھا، اب اس حوالے سے کسی فیصلے کیلیے تبادلہ خیال جاری ہے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: