امریکی کاروباری جریدے کی انڈر 30فہرست جاری

امریکی کاروباری جریدے فوربز کی انڈر 30فہرست میں 9پاکستانی شامل معروف امریکی کاروباری جریدے نے اپنی سالانہ ’30 انڈر 30‘ کی ایشیا کی فہرست جاری کردی جس میں 9پاکستانی بھی شامل ہیں۔فوربز کی جانب سے ایشیا کی جاری کی گئی فہرست میں مجموعی طور پر 300 افراد کے نام شامل ہیں
فہرست میں شامل 9 پاکستانی نوجوانوں میں سے 5 خواتین ہیں جن کے نام جیا فاروقی، حسن عثمانی،حنا لاکھانی، منیب میاں، کرشمہ علی، احمد رؤف عیسیٰ،لیلیٰ قصوری ، زین اشرف اور زینب بی بی شامل ہیں۔ فوربز کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان، بھارت ، چین، سری لنکا، بنگلہ دیش، سمیت ایشیا کے23 ممالک کے ایسے نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے، جن کی عمر 30 سال سے کم ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.