کشیدگی کے باوجود پاکستان کا احسن اقدام

پاکستانی ہائی کمشنر کے مطابق سکھ یاتری بیساکھی کی تقریبات کے لیے واہگہ بارڈر کےراستے پاکستان آئیں گے،،،،اس حوالےسے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ۔پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کا کہنا ہے کہ بھارتی سکھ یاتری 12 اپریل کو واہگہ کے راستے پاکستان آئیں گے جب کہ بھارت کےعلاوہ دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے گئے ہیں اور پاکستان کا یہ اقدام مذہبی، ثقافتی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے باوجود وفاقی حکومت نے خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ کے شیڈول کی منظوری دی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلے کی تیاریوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے سکھ یاتریوں کے قیام کے ساتھ ساتھ ان کے علاج و معالجہ اور سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.