الیکشن بی جے پی کےہاتھ سےنکل گیا

وزیراعظم نریندرا مودی کی بے پرکی بھڑکوں، بلند بانگ دعوؤں اور کبھی نہ پورے ہونے والے وعدوں سےبھارتی عوام نالاں،،مودی حکومت کو ووٹ کی طاقت کےذریعےنکالنےکافیصلہ کرلیا،، ایک بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس بار عام انتخا بات میں 75 فیصد عوام مودی کے خلاف ووٹ دیں گے۔
بھارتی ویب سائٹ ریڈیف کے سروے کے مطابق 75 فیصد عوام حکمراں جماعت بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالیں گے اس لیے مودی سرکار کے لیے یہ الیکشن جیتنا آسان نہ ہوگا۔ بھارت میں عام انتخابات کا آغاز رواں ماہ کی 11 تاریخ سے ہو رہا ہے
بھارت میں انتخابات سے قبل انتخابی مہم عروج پر ہے،کانگریس باقاعدہ طور پر سوشل میڈیا کو ہتھیار بنا کر مودی حکومت کے خلاف مہم چلا رہی ہے،جلسے جلوس میں بھی کیچڑ اچھالاجارہاہے، وزیراعظم مودی اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے درمیان 9 اپریل کو دو بدو مباحثہ ہوگا،جس کاسبھی کو بےتابی سےانتظارہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.