مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بوجھ

کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانیاں جاری،،،ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے دودھ کے نئے ریٹ کا اعلان کردیا جس کے مطابق ڈیری فارمرز مڈل مین کو فی لیٹر دودھ 108 روپے میں فروخت کریں گے،،،جس پر فوری طورپر عمل درآمد شروع ہو گیا ،،،،ڈیری فارمرزایسویشن کا کہنا ہے کہ چارے کی قیمتوں میں اضافہ،پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے اور عمومی مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سے دودھ کی قیمت بڑھانا ناگزیر ہوچکا تھا اس لیے مجبوراً قیمت میں اضافہ کرنا پڑا
گزشتہ سال ماہ اپریل میں دودھ کی قیمت بڑھا کر 94 روپے فی لیٹر کی گئی تھی تاہم صرف ایک سال بعد ہی ڈیری فارمرز نے ایک بار پھر اندھیر مچاتے ہوئے 23 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ۔ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کیے گئے خودساختہ اضافے کوعوام نے بری طرح مسترد کردیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ من مانا اضافہ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.