پنجاب کےمختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش

بہاولپور،خانیوال، پاکپتن، ساہیوال،اور وہاڑی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی،جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، تیزآندھی چلنےسے مختلف علاقوں میں فیڈربھی ٹرپ کرگئےجس سےبجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
کوئٹہ، چمن سمیت شمالی بلوچستان میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سیلابی ریلے آنے سے رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر کے مختلف حصوں میں آئندہ 5 روز کے دوران گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پیر اور منگل کو کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.