پاک فوج کے 3 شہید اہلکار سپرد خاک

دفاع وطن پر جان نچھاور کرنے والے صوبیدار محمد ریاض کی نماز جنازہ جھنگ کے آبائی گاؤں موضع کھتیانہ میں ادا کی گئی جس میں پاک فوج کے جوانوں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر فوجی دستے نے شہید محمد ریاض کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پاک فوج کے افسر نے شہید کے بیٹے کو قومی پرچم پیش کیا، شہید نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے سوگوار چھوڑےہیں۔
نوشہروفیروزسےتعلق رکھنےوالے لانس حوالدار عزیز اللہ اورایبٹ آبادسےتعلق رکھنےوالے سپاہی شاہد منصب کوبھی مکمل فوجی اعزاز کےساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ پیر کی شب لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری راولا کوٹ سیکڑ پر بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تینوں اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7بھارتی اہلکار مارے گئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.