خشوگی قتل کیس میں مزید شواہد درکار ہیں،جیمز میٹس

Khushogii Murder Case

صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حقیقت جاننے کے لیے مزید شواہد حاصل کرلیں گے، فی الحال انہیں علم نہیں کہ آگے کیا ہوگا، اور کسے قتل کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔ ادھر استنبول میں ترک عدالت نے سعودی ولی عہد کے سابق مشیر احمد العسیری اور سعود القحطانی کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ عدالتی دستاویز میں ملزمان کو قتل کا منصوبہ ساز قرار دیا گیا ہے، احمد العسیری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ تھے، جبکہ سعود القحطانی ولی عہد کے اہم مشیر تھے۔ سعودی عرب کی جانب سے خشوگی کے اپنے سفارت خانے میں قتل کا اعتراف سامنے آنے کے بعد دونوں کو برطرف کردیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.