جوبائیڈن نےٹرمپ کا کرونا ویکسین جلد تیارکرنےکا دعوٰی مسترد کردیا

0

پنسلوانیا میں ٹی وی مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارجوبائیڈن نے امریکی عوام کو خبردار کیا کہ وہ صدر کے الفاظ پر یقین نہ کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ویکسین سے متعلق صدر ٹرمپ کی بجائے سائنس دانوں کی بات سنیں گے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ 3 نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین تقسیم کردی جائے گی۔
امریکی صدر نے 3 ماہ قبل کرونا ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کیا تھا،انہوں نےویکسین کومحفوظ قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ 20 لاکھ ڈوسزفراہمی کیلئےتیارہیں۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا ویکسین دوسرے ملکوں کو بھی فراہم کریں گے تاہم اب ان کے صدارتی حریف نے ہی ان کا یہ دعوی مسترد کر دیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: