کیا آپ پاک فوج کا حصہ بننا چاہیں گے؟

پاک فوج کےترجمان میجرجنرل آصف غفور کی ٹویٹ کے مطابق”گلوریئس ریزولو جرنی ٹو پیس” نامی گیم آرمی ایڈونچر شوٹنگ گیم ہے جس میں کھلاڑی بری فوج، فضائیہ، بحریہ، کمانڈوز یا کسی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا حصہ بن جاتا ہے اور فرسٹ پرسن شوٹر کی طرح مشن انجام دیتا ہے
درجہ بہ درجہ آگے بڑھنے والی اس دلچسپ گیم میں کئی مشن ہیں جن میں کھیلنے والا خود کو محاذ پر آگے پاتا ہے اور دہشت گردوں کی انجانی جگہ پر فوجی ہتھیاروں سے اپنے مشن کی تکمیل کرتا ہے۔بڑی حد تک اس کا پس منظر اسی طرح بنایا گیا ہے جس طرح ہماری افواج کو خصوصاً قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ اور ضربِ عضب کے درمیان واقعات پیش آئے ہیں
گیم میں کھلاڑی پہاڑوں، غاروں، وادیوں اور میدانوں کے علاوہ لق و دق ریگستانوں میں جنگ کرتے ہیں، ساتھ ہی دشمن پر دستی بم برساتے ہیں اور ان پر فضائی حملہ کرتے ہیں اس کے علاوہ گیم میں ڈرون، یو اے وی، اسالٹ رائفلیں، گن، شاٹ گن اور کئی طرح کے ہتھیار استعمال کرنے کے آپشن موجود ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.