تبدیلی غریب عوام کیلئے بنی زہریلی

نئے پاکستان میں مہنگائی کےسونامی نے اچھے اچھوں کے ہوش اڑادیئے،،،تبدیلی سرکار نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،،، پاکستان میں مہنگائی گزشتہ 5سال کی بلندترین شرح پر پہنچ گئی،،،ادارہ شماریات نے ہوشربااعدادوشمارجاری کردیے ،،،فروری کے پہلے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ٹماٹر،آلو،پیاز،چینی، گوشت، دال چنا اور گندم سمیت 12 اشیا کی قیمت میں ساڑھے 25 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا،،جس کے باعث مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 9.24 فیصد ہو گئی۔
رواں سال کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 53 بنیادی اشیا میں سے 45 اشیا گزشتہ سال کے مقابلے میں 143 فیصد تک مہنگی فروخت ہوئیں،،تاہم ٹماٹر نےتو سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹماٹر کی قیمت گزشتہ سال سے 143 فیصد زیادہ ہو گئی،،سرخ مرچ گزشتہ سال سے 36 فیصد جبکہ چائے کی پتی 23 فیصد مہنگی ہو چکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.