ووٹ ڈالو—نہیں تو جرمانہ ہوگا

رات گئےایک بھارتی ٹی وی نے سنسنی خیز خبر چلاتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنے والے افراد کے بینک اکاؤنٹ سے 800 روپے کاٹ لئے جائیں گے جبکہ جن افراد کے بنک اکاؤنٹ نہیں ہوں گے ان کے یوٹیلٹی بلوں میں آٹھ سو روپے کی اضافی رقم شامل کر دی جائے گی،اس لئے اپنا ووٹ کسی بھی صورت ضائع مت کیجئے گا
بعدازں بھارتی ٹی وی نے کہا کہ یہ خبرایک مذاق ہے اور عوام کے ساتھ اپریل فول منایا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی پر نشر ہونے والی یہ خبر گو کہ جھوٹی تھی لیکن اس کا ووٹ ضائع نہ کرنے کا پیغام کسی طور بھی مذاق نہ تھا بلکہ یہ ایک سنجیدہ اور قابل غور بات ہےکیونکہ کسی بھی ملک کی تقدیر کا فیصلہ آپ کے ووٹ پر منحصر ہوتا ہے
بھارتی ٹی وی نے تو لوگوں کے ساتھ اپریل فول منالیا ،،،اب آپ بھی ذرا محتاط رہئے گا کیونکہ ہوسکتا ہے کہ آج آپ کے ساتھ بھی کوئی ایسا ہی ہاتھ کرجائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.