بھارت کا پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرانے کا جھوٹ بےنقاب

بھارت کی عالمی برادری کوگمراہ کرنےکی ایک اورکوشش ناکام،،انٹرنیشنل میگزین نےامریکی حکام کےحوالےسےبھارتی جھوٹ کاپردہ چاک کردیا،،،میگزین کی رپورٹ کےمطابق امریکی اہلکاروں نے تمام ایف 16 طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔ رپورٹ میں بتایاگیاکہ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف 16 طیاروں کی گنتی کی پیشکش کی تھی جس کے بعد امریکی اہلکاروں نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی گنتی کی اور تمام طیارے موجود ہونے کی تصدیق کی۔
واضح رہےکہ 27فروری کو پاکستان نے بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا تھا اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لیا تھا جبکہ بھارت نےدعویٰ کیا تھا کہ ونگ کمانڈر ابھی نندن نےپاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا۔
دوسری جانب پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کے والد ریٹائرڈ ایئر مارشل سماکتےورتھمان نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے ایف۔16طیارے اور امرام میزائلز بھارت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھارتی طیارے بالاکوٹ کی جانب جارہے تھے تو انہیں پہلے ایف 16طیاروں کی توجہ کسی اور سمت کی جانب مبذول کرانی چاہئے تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.