بھارت کاچوکیدارہی ملک کاسب سےبڑاچورنکلا

مودی کااپنےہی نام نہادمہابھارت کےساتھ کھلواڑ،نوٹ بندی کی آڑمیں ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنےآگیا،کانگریسی رہنما کپیل سبل نےپریس کانفرنس میں بی جےپی کےصدرامیت شاہ کی خفیہ کیمروں کےذریعے بنائی گئی ویڈیو پیش کرکےکھلبلی مچادی۔ کپیل سبل نے انکشاف کیا کہ نوٹ بندی ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔ مودی دورمیں ریزروبینک کےذریعے ایک مہم چلائی گئی جس میں را کے لوگ بھی شامل تھے۔10کھرب کےجعلی نوٹ بیرون ملک چھاپےگئےاوربھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں میں جعلی کرنسی ہندن ایئر بیس لائی گئی۔
کانگریسی رہنماکےمطابق اس سب کام کے لیے لاجسٹکس سپورٹ بی جےپی کےصدرامیت شاہ نے فراہم کی، ایکسچینج ٹرانزیکشن ریٹ پہلے 15فیصد بعد میں 40 فیصد کردیا گیا، سارےمعاملےپرنظررکھنےکیلئے وزیراعظم آفس میں علیحدہ شعبہ قائم کیاگیاتھا، ایکسچینج کے کام کو دیکھنے کے لیے مختلف محکموں سے 26 لوگوں کو بھرتی کیا گیا، 26 افراد مختلف دفتروں میں تعینات کیے گئے، جوامیت شاہ کو رپورٹ دیتے تھے۔
تہلکہ خیزانکشافات میں بتایاگیاکہ ٹرانزیکشنز کے وقت کوئی محکمہ دخل اندازی نہیں کرسکتا تھا،کیوں کہ دخل اندازی کرنے والوں کو دہلی سے باس کا فون آجاتا، انہیں جگہ چھوڑنی پڑتی۔ فراڈ کا جو پول کھولنا چاہتا اسے انتہائی سفاکی سے ختم کر دیا جاتا،کانگریسی رہنماکاکہنا تھا کہ بھارتی میڈیا بھی یہ نہیں دکھائے گا، دکھائے گا تو اوپر سے کال آجائے گی۔ کپیل سبل نے نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ چوری ہو رہی تھی تو چوکیدار کیا سورہا تھا، را کے آدمی نے کہا یہ سب اوپر جاتا ہے، تو کیا چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.