حکومت کا پروازیں بحال کرنے پر غور

0

 

حکومت نے کرونا وائرس کے باعث بند پروازوں کا سلسلہ بحال کرنے پر غور شروع کردیا اور4 اپریل سے پروازوں کی باقاعدہ بحالی کا امکان ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 4 سے 11 اپریل کے لیے ایئرلائن ایس او پی بھی جاری کردیئےایس او پی کے تحت جہاز کو مسافروں کی بورڈنگ سے قبل ہر اسٹیشن پر سی اے اے کے وضع کردہ قواعد کے تحت جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔اس ضمن میں مسافروں کی صحت کے حوالے ڈیکلیئریشن فارم سی اے اے کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا اور ایئر لائن کی ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کو دیا جائے گا۔مسافروں کی صحت کے ڈکلیئریشن فارمز کو مکمل کرنا آپریٹرز کی ذمہ داری ہوگی،، مسافروں کی بورڈنگ قطاروں یا زون کے حساب ہوگی جبکہ بورڈنگ سے قبل مسافروں کو سکین کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ تمام مسافر پروازوں کے دوران سرجیکل ماسک پہنے ہوئے ہوں گےاور تمام مسافر اپنی نشستوں پر بیٹھے رہنے کے پابند ہوں گے ۔حکومت نے 21 مارچ سے2 ہفتوں کے لیے تمام بین الاقوامی مسافر پروازوں کے ساتھ ساتھ چارٹرڈ اور نجی پروازیں معطل کردی تھیں

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: