چین:سی چوان کے جنگلات میں لگی آگ پرقابو پالیاگیا

چین کے صوبے سی چوان کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر دو روز بعد قابو لیا گیا لیکن آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 30 فائرفائٹرز کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔خوفناک آگ نے 105 ایکڑ رقبے پر کو نقصان پہنچا،لاکھوں درخت جل کر راکھ ہوگئے ۔
چینی وزارت برائے ایمرجنسی منیجمنٹ کے مطابق صوبے سی چوان کی میولی کاؤنٹی میں 4 ہزار میٹر اونچائی پر موجود جنگلات میں آگ بھڑکنے کے بعد 7 سو کے قریب فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ اس خوفناک آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اچانک ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے آگ مزید بھڑک اٹھی جس نے متعدد فائر فائٹرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جن میں سے 30 فائر فائٹرز آگ میں جھلس کر جان کی بازی ہار گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.