نئے پاکستان میں روٹی بھی میسر نہیں ہوگی

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا کہ فلور ملز کو اب اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے،،،انہوں نے کہا کہ حکومت اگر سرکاری گوداموں سے گندم کی فراہمی نہیں بڑھاتی تو آٹامہنگا کر دیا جائے ۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں پانچ روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پرچون میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 765 روپے ہو جائے گی۔
نئے پاکستان میں غربت کی ماری عوام سے دو وقت کی روٹی چھیننے میں صرف فلورملزمالکان ہی ملوث نہیں بلکہ اس میں تو تبدیلی سرکار کے اپنے بقراطی وزراء بھی شامل ہیں۔۔۔گزشتہ دنوں اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی تو پریس کانفرنس کے دوران برملا عوام کو دو کے بجائے ایک روٹی کھانے کا مفید مشورہ مفت دے چکے ہیں،،،غربت پرقابوپانے کانایاب نسخہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دن میں دو کی بجائے ایک روٹی کھاؤ۔ دوسرے دن تین روٹیاں کھانے کوملیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.