فواد اور ماہرہ کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل

ماہرہ اور فواد ایک ساتھ کئی تقاریب میں ایک ساتھ شرکت کرتے دکھائی دیئے ہیں لیکن دونوں ایک ساتھ سیلفی لیتے ہوئے کبھی نہیں دیکھے گئے لیکن اس بار اداکارہ نے فواد کے ساتھ سیلفی لی جسے اپنے مداحوں کے نام کیا۔ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم سیلفی لے رہے ہیں، لیکن یہ والی خاص طور پر آپ سب کے لیے ہے‘۔
دونوں اداکاروں نے شیخوپورہ کے تاریخی مقام ہرن مینار پر سیلفی لی جہاں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی عکس بندی کی گئی ہے۔ سیلفی پنجاب کے علاقے شیخوپورہ کی ہےجوکہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ کے اختتام پر بنائی گئی تھی۔
عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.