5 اگست کو بھارتی تسلط کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی

0
ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے گزشتہ برس پانچ اگست کو کالے قانون کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر کو اپنی ریاست کا حصہ بنا لیا اور بھارتی حکومت کے اس غیرقانونی اقدام کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کو اقوام متحدہ کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کی کونسل فار جسٹس کی جانب سے اس زنجیر کا اہتمام کیا گیا جس میں شمولیت کے لیے فارم کو بھرنا ہوگا اور 5 اگست کو اس کی ویب سائٹ، یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست نشریات میں شرکت کرنی ہوگی۔فارم پر کرنے والے ہر شخص کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط بھیجا جائے گا جس میں کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی مذمت کی جائے گی اور بھارتی قبضے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بھی ایک اور تنظیم ساسی کی جانب سے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ شرکاء پانچ اگست کوماسک پہن کر سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: