ابوظہبی ڈیزرٹ موٹر ریس

متحدہ عرب امارات میں پانچ روزہ موٹر ریس اختتام پزیر ہوگئی، صحرا میں فراٹے بھرتی گاڑیوں کا مقابلہ مشہور ریسراسٹیفن پیٹرہینسل اور انکی اہلیہ کے نام رہا۔فاتح جوڑے نے مقررہ فاصلہ اٹھارہ گھنٹے تین منٹ پینتالیس سیکنڈ میں طے کیا، اس طرح انہوں نے کانٹے دار مقابلے کے بعد جیت کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ایونٹ کے پہلے روز کے مقابلے میں فرینچ ریسر سیریل ڈیسپریس چھائے رہے ، ڈیسپریس نے دو سو باسٹھ کلو میٹر کا فاصلہ انتالیس منٹ پندرہ سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ بائیک کیٹیگری میں برطانیہ کے سیم سندرلینڈ نے چھ منٹ کی برتری حاصل کرکے پہلا مرحلہ اپنے نام کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.