ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کروناسےمزید 9 اموات

0

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 142، سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 125، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 242، بلوچستان میں 13 ہزار 991، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 381، اسلام آباد میں 16 ہزار 33 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 472 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 408 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 225، سندھ میں 2 ہزار 455، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 80 اور آزاد کشمیر میں 66 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ملک بھر میں اب تک 30 لاکھ 90 ہزار 660 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 865 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 683 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 579 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: