بریگزٹ ڈیل:برطانیہ میں سیاسی بحران کے حل کی کوششیں

بریگزٹ تنازع حل کرنے کے لیے وزیراعظم تھریسامے نے کابینہ ارکان سے 7 گھنٹے طویل مشاورت کی،کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا بریگزٹ معاہدہ بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمیں بریگزٹ معاہدے کے لیے کچھ باتوں پر سمجھوتا کرنا ہوگا۔تھریسامے کا مزیدکہنا تھا کہ ہمیں قومی مفاد کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت ہے
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ معاہدے کی شرائط طے کرنے کے لیے اپوزیشن کو بات چیت کی پیش کش بھی کی جسےاپوزیشن نےقبول کرلیاجس کے بعدجیریمی کوربن وزیراعظم تھریسامے سے جلد ملاقات کریں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.