وزیراعلیٰ پنجاب کا عید صفائی آپریشن آج مکمل کرنے کی ہدایت

0
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو عید صفائی آپریشن کو آج ہر حال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آلائشوں کی ڈسپوزل کا کام جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عید کے تیسرے روز بھی صفائی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور صفائی انتظامات کے بارے شکایت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں گلیوں، محلوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری پوری کریں۔عثمان بزدار نے کہا کہ انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کے حکام دفاتر سے باہر نکل کر صفائی آپریشن کی نگرانی کریں۔ گلی محلوں میں صفائی آپریشن کو موثر انداز میں جاری رکھا جائے۔ بارش کی صورت میں واسا کے افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔دوسری جانب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام کے مطابق عید کے پہلے دو روز صفائی آپریشن جاری رکھا،عید کےپہلے روا شہر سے ساڑھے سولہ ہزار ٹن سےزائد آلائشوں کو اکٹھا کیا گیا جبکہ عید کے دوسرے روز شہر سے 3 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اکٹھی کی گئیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: