یمن میں جنگ بندی کے امکانات روشن

Chances of Warfare In Yemen

یمن کی بندرگاہ الحدیدہ میں حالیہ دنوں میں حوثی باغیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید چھڑپیں ہوئی تھیں اس دوران متعدد ہلاکتیں بھی سامنے آئی تھیں۔ یمنی حکومت اور حوثی باغی مذاکرات کے لیے ایک پیج پر ہیں، اسی بابت دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات سوئیڈن میں ہوں گے۔ دوسری جانب باغیوں نے صنعا ایئرپورٹ کھولنے اور سعودی اتحاد پر ڈرون اور میزائل حملے نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل رواں سال جون میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن مارٹن گریفتھس نے کہا تھا کہ یمن کے ایران نواز حوثی باغی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت آئندہ چند ہفتوں میں مذاکرات کی میز پر ہوں گے۔ مذاکرات سے متعلق اس اہم فیصلے کے بعد اب یہ امید کی جارہی ہے کہ یمن میں جاری تین سالہ خانہ جنگی اب ختم ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ یمن میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 73 باغی جبکہ 11 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.