یواے ای کا مسلمانوں کے قاتل کیلئےاعلیٰ ترین سول اعزاز

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یواے ای دورے کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے اور گزشتہ 21 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور ایسی صورتحال میں یو اے ای کا دورہ کشمیریوں کی دل آزادی کا سبب بنے گا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا ہے۔ اس سے قبل یو اے ای حکومت نے کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والے مودی کو مسلمان ملک کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز دیے جانے کے معاملے پر پاکستان میں سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.