شیخوپورہ اورمظفرگڑھ میں ٹریفک کے2حادثات

مظفرگڑھ میں ٹریفک کاحادثہ لنگر سرائے کے قریب ہواجہاں تیز رفتاری کےباعث ایک ٹرک اور زائرين کی بس آپس میں ٹکراگئے، تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور20 افراد زخمی ہوئے۔ زائرین سخی سرورسے زیارت کرکے فیصل آباد جا رہے تھے۔ زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر موٹروے ایم ٹو شیخوپورہ انٹرچینج سے اسلام آباد کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتارلوڈر کیری ڈبہ سے ٹکراگیا، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق 62 سالہ افتخار اور13 سالہ شہزاد موقع پرہی دم توڑگئےجبکہ خاتون رفعت بی بی اسپتال پہنچ کرچل بسی۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.