سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں پورے ملک سے جیالے شرکت کریں گے اور جلسہ عام سے سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
بانی پیپلزپارٹی کی برسی کے سلسلے میں حکومت سندھ نے4اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
حکم نامہ کے مطابق چار اپریل کو صوبہ سندھ کے تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں تعلیمی اداروں، خودمختار کارپوریشنز اورحکومت سندھ کے زیرکنٹرول لوکل کونسلز میں عام تعطیل ہوگی تاہم اس کا اطلاق لازمی سروس کے اداروں پر نہیں ہوگا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.