ورلڈ کپ 2019 : آسٹریلوی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی

آسٹریلوی خبر رساں ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ماضی میں جیتے گئے ورلڈ کپ سے متاثر اس لباس سے آسٹریلیا کے مداحوں میں ماضی جیسے جذبات دوبارہ ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے۔لباس میں روایتی پیلے رنگ میں ہرے رنگ کو شامل کیے گیا ہے جس کا کالر کھلا رکھا گیا ہے۔اے ایس آئی سی ایس کی جانب سے کٹ کے ماڈل کے طور پر گلین میکس ویل کو پیش کیا گیا۔
آسٹریلیا کے ورلڈ کپ میں کھیلنے والے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا اور یہ کھلاڑی برسبین میں پری ورلڈ کپ کیمپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 پریکٹس میچز کھیلیں گے اس کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم یکم جون کو افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.