امریکا نےکرونا سے چین میں اموات کی تعداد کو پروپیگنڈا قرار دیدیا

0

امریکی اراکین کانگریس نے چین پر الزمات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے کورونا کے پھیلاؤ کی حد اور ووہان میں اموات کی تعداد کو چھپایا اور امریکی محکمہ خارجہ سے چین کے اعداد و شمار اور معلومات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی کانگریس میں ریپبلکن نے وہائٹ ​​ہاؤس کو پیش کی گئی خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ کی طرف اشارہ کیا۔ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے کورونا سے ہونے والی اموات اور کیسز کی تعداد غلط بتائی ہے، چین نے جان بوجھ کر نامکمل، جھوٹے اور جعلی اعداد و شمار رپورٹ کئے۔
انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر ری پبلکن سینیٹر بین ساسی نے کرونا سے چین میں اموات کی تعداد کو پروپیگنڈا قرار دیدیا اور کہا کہ امریکا میں کورونا وائرس سے ہوئی اموات چین سے زیادہ ہیں یہ بالکل غلط ہے۔
ریپبلکن رکن مائیکل میک کیول نے کہا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ’قابل اعتبار شراکت دار نہیں‘۔ چین نے انسان سے انسان میں وائرس کی منتقلی کے بارے میں جھوٹ بولا۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جن ڈاکٹروں اور صحافیوں نے سچ بتانا چاہا انھیں خاموش کردیا گیا۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: