الجزائر کے صدرکا مستعفی ہونے کا اعلان

الجزائرکے صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالعزیز بوتیفلیکا نے اہم فیصلہ کرلیا ہے اور وہ 28 اپریل کو مستعفی ہوجائیں گے تاہم صدر عبدالعزیز انتقال اقتدار تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے جبکہ صدر کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
الجزائر کے 82 سالہ سربراہ عبدالعزیز بوتیفلیکا 20 سال سے عہدہ صدارت پر برقرار ہیں تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں صدارت سے مستعفی ہونے اور حکومت منتقل کرنے کے لیے شدید احتجاج اور مظاہروں کو سامنا تھا،عوامی حلقوں کے بعد صدرکے حامیوں کی جانب سے بھی انتقال اقتدار کا مطالبہ کیا جانے لگا تھا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.