بیرونِ ملک جائیدادوں کے الزامات،علیمہ خان کا اپوزیشن کوکرارا جواب

وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بیرون ملک جائیدادوں پر اپوزیشن کی حکومت پر بے جا تنقید اور ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس پر علیمہ خان نے خاموشی توڑ دی اور وضاحت دینے خود میدان میں آ گئیں۔ انہوں نے شوکت خانم کے ذریعے جائیداد بنانے کے الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ خیراتی ہسپتال میری والدہ کے نام پر ہے اور اس کا آڈٹ بین الاقوامی فرم سے ہوتا ہے۔
علیمہ خان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جائیداد شوہر کے اثاثوں سے بنائی ہے جو قانونی ہے۔ میرے شوہر بیس سال سے ٹیکسٹائل بزنس سے وابستہ ہیں۔ ہمارے کاروبار کے عالمی سطح پرخریدار اور سالانہ 2ارب کے ایکسپورٹ آرڈر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دبئی کی جائیداد 3کروڑ 9ہزار 234 روپے میں سرمایہ کاری کے ذریعے خریدی، نیوجرسی کی جائیداد 14 کروڑ 5 لاکھ میں خریدی اور اس جائیداد کیلئے بینک سے قرض لیا۔ تمام رقوم قانونی بینکنگ ذرائع سے بھیجی گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.