27فروری کاواقعہ تاریخ کاحصہ بن چکا ہے،آئی ایس پی آر

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں ایف 16 کے استعمال کا معاملہ پھر اٹھنے لگا،آئی ایس پی آر نے بھی واضح پیغام دے دیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ 27 فروری کا واقعہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے،ایل او سی کے پار پاکستانی حدودمیں کارروائی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے کی، جب بھارتی جہاز آئے تو فضائیہ کے تمام جہاز بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے،2 بھارتی طیاروں نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی تو انہیں نشانہ بنایا گیا،بھارتی طیاروں کو ایف 16 یا جے ایف 17نے نشانہ بنایا،سوال بے معنی ہے،پاک فضائیہ نے دونوں طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا، بھارت اپنی خواہش کے مطابق کوئی بھی طیارہ چن لے،نتیجے میں فرق نہیں پڑتا،چاہے ایف 16 استعمال ہوا ہو 2بھارتی جہاز تباہ ہونا ایک حقیقت ہے،پاکستان اپنے دفاع کیلئے کسی بھی صلاحیت کے استعمال کا حق رکھتا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.