19ویں صدی: برطانوی راج میں پاکستان بنگلہ دیش اوربھارت پر مظالم

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سے 19 ویں صدی میں کیے جانے والے مظالم پر معافی مانگے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ” میں اس مطالبے کی پرزور حمایت کرتاہوں کہ برطانوی راج کو لازمی طور پر پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش سے جلیاں والا باغ اور بنگال فیمین پر معافی مانگنی چاہیے وفاقی وزیر اطلاعات یہ سانحات برطانیہ کے چہرے پر داغ ہیں ،انہوں نےبرطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوہ نور ہیرا بھی لاہور کے میوزیم کو واپس کیا جائے جہاں سے یہ تعلق رکھتا ہے ۔“یاد رہے کہ 13 اپریل 1919 میں برٹش انڈین آرمی کے فوجیوں نے کرنل ” ریگنالڈ ڈائر “ کے احکامات پر جلیاں والا باغ میں پرامن احتجاج کیلئے اکھٹے ہونے والے عام شہریوں پر گولیاں برسا دی تھیں جس کےنتیجےمیں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.