ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلاء کی ہڑتال

Strike Of Lawyers

فیصل آباد، چنیوٹ، گوجرانوالہ، جھنگ، ساہیوال، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کےلئے وکلا کی ہڑتال بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے عدالتوں میں آنے والے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ وکلا کی جانب سے ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کے دوران عدالتوں کے داخلی راستوں کو تالے لگادیئے جاتے ہیں اور سائلین کو عدالتوں میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا ہے جبکہ وکلا کی عدم پیشی کے باعث مقدمات کو بغیر سماعت کے اگلی تاریخوں پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔ مظاہرین وکلا کا کہنا ہے کہ ہم سے متعدد بار ہائی کورٹ بینچ کے قیام کےلئے وعدے کیے گئے ہیں لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔ گوجرانوالہ میں وکلا نے عدالتوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آفس، تحصیل آفس، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس کی بھی تالہ بندی کر رکھی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.