گھوٹکی کی دوہندوبہنوں کاقبول اسلام اورنکاح

گھوٹکی سےغائب ہونےوالی دوہندولڑکیوں کےقبول اسلام اورنکاح کےکیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مسلم لڑکیوں کو شوہروں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نےاپنےحکم میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ لڑکیوں اور ان کے شوہروں کی حفاظت کے پابند ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں گھوٹکی کی 2 بہنوں کی تحفظ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئےعدالت نے کہا انکوائری کمیشن 14 مئی تک رپورٹ اور حتمی سفارشات پیش کرے، دونوں لڑکیاں بالغ ہیں، مجسٹریٹ کو بیان سے صورتحال واضح ہوگئی، آسیہ اور نادیہ نے زبردستی مذہب تبدیل نہیں کیا۔
کیس میں ہندو کونسل کے رہنما اور ایم این اے رمیش کمار بھی عدالت میں پیش ہوئے ،ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے جو کچھ کیا اس کیلئے مشکور ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.