گورنر پنجاب سے ڈیبی ابراہمز سمیت برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات

لاہور میں گورنر پنجاب چودھری سرور سے ڈیبی ابراہمز سمیت برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال پربات چیت کی گئی۔ وفد میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ مارک ایسٹوڈ ،سارہ برٹکلف، لارڈ قربان ، جوڈی کمننز، طاہر علی اور عمران حسین شامل تھے۔
وفد نےگورنرکوکشمیریوں پرمظالم کےخلاف برطانوی پارلیمنٹ میں آوازبلند کرنےکی یقین دہانی کراتےہوئے کہا کہ متنازعہ بھارتی شہریت قانون بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہے۔ ڈیبی ابراہمز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
گورنر چوہدری سرور نے کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے پر برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برطانوی اراکین کو کشمیر جانے سے روکنے پر بھارت کی شرمناک حرکت کی مذمت کی۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: