گرفتارمبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے

شریف خاندان کےمبینہ فرنٹ مین مشتاق عرف چینی کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ مشتاق عرف چینی شہباز شریف کی فیملی کا فرنٹ مین ہے۔مشتاق عرف چینی نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ کی ٹرانزیکشن کی، ملزم سے نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات کرنی ہے،اس لئےاستدعا ہے ملزم کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔نیب کی درخواست پر عدالت نے مشتاق عرف چینی کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر 23اپریل تک نیب کے حوالے کردیا۔ عدالت نےسماعت کےدوران کہاکہ مشتاق چینی جوکہیں اس پربھی تفتیش کریں۔ مشتاق چینی کو گزشتہ روز بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ محمد مشتاق چینی پی آئی اے کی پرواز 203 سے دبئی روانہ ہو رہا تھا تاہم اس کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر اسے آف لوڈ کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق چینی نے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی تھی اور حمزہ شہباز کی ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری کےلئےنیب کےچھاپےکے موقع پر روپوش ہوگیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.