کہاں گئی وہ جماعت جسے غریبوں کاخیال تھا؟؟؟

تبدیلی کی ہوا پاکستان کے غریب عوام کے حالات تبدیل نہ کرسکی،،،تحریک انصاف کے دورحکومت میں مہنگائی کے سونامی نے غریب عوام کی چیخیں نکال دیں۔پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2018ء کی نسبت مارچ 2019ء میں مہنگائی 9.41 فیصد بڑھی۔ جبکہ اپریل 2014ء میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 9.1 فیصد تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ مہنگائی 6.7 فیصد بڑھی جبکہ فروری کی نسبت مارچ میں مہنگائی 1.42 فیصد بڑھی۔ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2019ء میں 2018ء کی نسبت ٹماٹر 315 فیصد، سبز مرچ 151 فیصد، مٹر 54 فیصد مہنگے ہوئے۔اس کے علاوہ اندرون شہر بسوں کے کرائے 47 فیصد مہنگے ہوئے۔ تاہم دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر میں نہ مانوں کی رٹ پرقائم ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے 6 ماہ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومتوں کی نسبت مہنگائی کی شرح کم ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.