کوئٹہ میں امن دشمنوں کا بزدلانہ وار

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں لوگوں کی بڑی تعداد خریدای میں مصروف تھی کہ اسی دوران دھماکہ ہوگیا جس سے 2 بچوں اور ایک ایف سی اہلکارسمیت 16 افراد جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔ دھماکا خیزمواد آلوکی بوری میں رکھا گیا تھادھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ۔ زخمیوں اور لاشوں کو سول اور بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ جائے وقوعہ پربم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی،مرنے والوں میں ایک ایف سی اہلکار بھی شامل ہے جبکہ جاں بحق 8 افراد کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ مزدور آلو کی بوریاں گاڑی میں لوڈ کر رہے تھے کہ اس وقت زور دار دھماکا ہوا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.